کوئٹہ میں اشیا خورونوش کا سرکاری نرخنامہ جاری، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ

کوئٹہ : ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر، مصافات اور کنٹونمنٹ میں روز مرہ کے استعمال کی اشیاءخورونوش کے نئے نرخ مرتب کردیے ہیں جس کے مطابق آٹا محکمہ خوراک سے 20 کلو کا تھیلا 1550 روپے، ڈالڈا بناسپتی گھی 530 روپے فی کلو، دیگر مقامی بناسپتی گھی 400 روپے فی کلو، ڈالڈا کوکنگ آئل 550 روپے فی لیٹر دیگر مقامی کوکنگ آئل 460 روپے فی لیٹر، باسمتی چاول 240 روپے فی کلو، سیلہ چاول 220 روپے فی کلو، ٹوٹا چاول 110 روپے فی کلو، دال چنا 220 روپے فی کلو، سفید چنا 370 روپے فی کلو، دال مونگ 240 روپے فی کلو، دال ماش 320 روپے فی کلو، دال مسور 300 روپے فی کلو، چینی اوپن مارکیٹ ریٹ کے حساب سے، نان، روٹی 270 گرام 30 روپے فی عدد، تازہ دودھ ہول سیل 168 روپے فی لیٹر، تازہ دودھ ریٹیل 100 روپے فی لیٹر، دہی 200 روپے فی کلو، بڑا گوشت مع ہڈی 600 روپے فی کلو، بڑا گوشت بغیر ہڈی 700 روپے فی کلو، ہوٹلوں پر تیار دال 120 روپے فی پلیٹ، تیار سبزی 120 روپے فی پلیٹ، تیار کڑاھی گوشت مٹن 2000 روپے فی کلو، تیار کڑاھی گوشت چکن 1000 روپے فی کلو، بھنہ 200 روپے فی پلیٹ، قیمہ 200 روپے فی پلیٹ، مٹن روش 450 روپے، پکوڑے 300 روپے فی کلو ،دودھ کی چائے کا کپ 40 روپے،سبز/کالی چائے کا کپ 30 روپے،بیسن250روپےفی کلو،بال کٹوائی(حجامت)شہری علاقوں میں 150روپے فی کس،بال کٹوائی ( حجامت )مصافات میں 100روپے فی کس،مشین سے بال کٹوائی(حجامت)100روپے فی کس،شیو 60روپے فی کس اس کے علاوہ انڈے، مرغی زندہ اور گوشت، پھل اور سبزیاں مارکیٹ کمیٹی کے طے شدہ نرخوں پر دستیاب ہونگی۔تمام دکانداروں کو واضح ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پرائس لسٹ اپنی دکانوں میں واضح جگہ پر چسپاں کریں اور ان مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اگر کسی دکاندار نے پرائس لسٹ کو صحیح طور پر آویزاں نہیں کیا اور مقررہ کردہ نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں