اوتھل میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، کوئٹہ سے گوادر جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی

اوتھل (این این آئی ) ساحلی علاقے ڈام بندر کے ساحل پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سونمیانی (وندر) کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے ساحل پر لوڈر ٹرک نے ایک نوجوان سید عبدالطیف شاہ ساکن گلشیری کو کچل دیا۔جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔وندر پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ کوئٹہ سے گوادر جانے والی مسافر کوچ کو ہوشاپ کے مقام پر حادثہ،متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مزکورہ کوچ میں سوار افراد بی این پی عوامی کے ممبر تھے جو بی این پی عوامی کی منعقدہ کوئٹہ سیشن میں شمولیت کے بعد کوئٹہ سے گوادر جارہے تھے کہ مسافر کوچ کو کیچ کے علاقے ہوشاپ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، زخمیوں میں زاہد کریم ولد کریم بخش سکنہ گوادر، نعیم ولد دادمحمد سکنہ پسنی، راشد ولد ناصر سکنہ پسنی، شبیر احمد ولد غلام نبی سکنہ گوادر، مسلم ولد اسحاق سکنہ گوادر، ماجد ولد قفیر سکنہ پسنی، شبیر ولد ملوک سکنہ پسنی، معراج ولد حسین سکنہ پسنی، حارث ولد عارف سکنہ پسنی، یحیٰ ولد غلام نبی سکنہ گوادر، شمیم ولد غفور سکنہ پسنی، ابوبکر ولد جان محمد سکنہ گوادر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں