سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سفارتخانوں کے دوبارہ کھولنے کی راہ ہموارکرنے کے لیے جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں