کوئٹہ، گورنر ہاوس میں صدارتی اور ایکسیلینس ایوارڈز کی تقسیم

کوئٹہ( این این آئی) گورنر ہائوس کوئٹہ میں یوم پاکستان کے موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبد الولی خان کاکڑ نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں میں صدارتی اور ایکسیلینس اعزازات تقسیم کئے۔ جمعرات کو یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس کوئٹہ میں قومی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزراء ، اراکین صوبائی اسمبلی، اعلیٰ سرکاری آفیسران سمیت سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔تقریب میں گورنر بلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ نے تین شخصیات امان اللہ ناصر،پروفیسر عبداللہ درویش اور اشرف شاہین کو صدارتی حسن کارکرگی ایوارڈ جبکہ بلوچستان کے دو شہید صحافیوں ارشاد مستوئی اور شاہد زہری کو بعد از موت تمغہ شجاعت سے نوازا ،یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے صدارتی حسن کارگرگی اور تمغہ شجاعت کے ایوارڈ گورنر بلوچستان نے تقسیم کئے ۔ بیس سے تعلیم شاعری ادب وفن اور دیگر شعبوں میں مست توکلی،امیر محمد امیر،اخواندزادہ عبدالعلی اور ملک داد قلاتی صوبائی حسن کارکرگی ایوارڈ دئے گئے۔ صادق علی، شراف شاد، ڈاکٹر نسرین گل، عصمت درانی، عبدالباری اسیر، رحمت بی بی تخلص آرزو زیارتوالہ، عبدالحیات، نبی بخش، شازیہ اکرم شاہوانی، محمد یاسین، رشید حسرت اور شبانہ سلطان سمیت چوبیس شخصیات کو صوبائی ایکسیلینس ایوارڈز 2020 اور شعیب علی، عارف علی، ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈاکٹر عبدالروف رفیقی، در محمد کاسی، ڈاکٹر عبدالرحمٰن کاکڑ، خدائیداد، خورشید علی حسن، ڈاکٹر عابدہ بلوچ، داود شاہ ترین، پروفیسر احمد وقاص اور پروفیسر عارفہ علی کو صوبائی ایکسیلینس ایوارڈز 2021 سے نوازے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں