قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے کا زرخرید غلام زلمے خلیل زادکے پاکستان کیخلاف دھمکی آمیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں،عمران خان کی حمایت اور پاکستان کی مخالفت میں ٹویٹ پاکستان دشمنی اور عمران دوستی کا ثبوت ہے،عمران خان مریکی مفادات کے تحفظ کے لئے پاکستان کی آزادی وخود مختاری بھی بیچ سکتے ہیں قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی ۔ زلمے خلیل زاد کے دھمکی آمیز ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ زلمے خلیل زاد مسلمان،افغان اورپاکستان دشمنی میں امریکہ سے چند قدم آگے ہیں، عمران خان زلمے خلیل زاد سے مبینہ خفیہ ملاقاتیں اور امریکی گانگریس مینوں سے رابطے کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں