بوستان میں ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کوئٹہ (آن لائن) بوستان کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز بوستان کے علاقے میں تیز رفتار مزدا ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد، سراج الدین کار ڈرائیور، مراد خان، ثاقب علی، جمال الدین، موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد خدائیداد، امین اللہ اور محمد ظریف زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو خانوزئی ہسپتال منتقل کیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں، مزید کارروائی لیویز انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں