زیر حراست کارکنان پر تشدد اور قتل کیخلاف شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو خط

اسلام آباد (این این آئی) سیاسی کارکنان پر زیر حراست تشدد اور قتل سمیت امپورٹڈ سرکار کی جانب سے ملک میں انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کے معاملے پر مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے تشدد کیخلاف اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر ایلس جِل ایڈورڈز کو خط لکھ دیا۔عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس کے حملے، کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور ان پر زیرِ حراست تشدد سمیت انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفصیلات بھجوا دیں ۔ظلِ شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، عمران خان کے گھر میں توڑ پھوڑ اور ڈاکٹر امجد نیازی پر تشدد کے مناظر بھی بھجوا دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں