ساﺅتھ چائنا سی میں خلاف ورزی پر امریکی جنگی جہاز کو بھگا دیا، چینی فوج کا دعویٰ

بیجنگ: چینی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی جنگی جہاز غیرقانونی طور پر ساوتھ چائنا سی میں داخل ہوا، جسے چینی افواج نے خبردار کر کے بھگا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فوج نے کہا کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر چین کے علاقائی پانیوں میں گھسا، جس نے مصروف آبی گزرگاہ میں امن و استحکام کو کمزور کیا۔ چینی فوج کا کہنا ہے کہ چینی فورسز ہر وقت ہائی الرٹ رہیں گی، قومی خود مختاری، ساوتھ چائنا سی میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔ دوسری جانب چینی فوج کے الزام پر امریکی بحریہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈسٹرائر کو ساوتھ چائنا سی سے نکالے جانے سے متعلق چین کا بیان غلط ہے۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہاز نے ساوتھ چائنا سی میں معمول کی کارروائی کی، اسے نکالا نہیں گیا، جہاں بھی عالمی قوانین اجازت دیتے ہیں وہاں امریکا نقل و حرکت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں