پنجاب الیکشن ملتوی کرنے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، اظہر مشوانی کو لاپتہ کرنا غیر آئینی ہے، قاسم سوری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پنجاب الیکشن کو ملتوی کرنے پر آرٹیکل 6 لگے گا، اظہر مشوانی کو غیر قانونی طور پر لاپتہ کرنا بدترین آمریت کا عکاس ہے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان کو اپنے ماتحت تصور کرنے لگا ہے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی او صوبائی صدر تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری نے اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ اور فاشسٹ حکومت کے مقاصد پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں آج پوری قوم اس بات سے باخبر ہے کہ چیئرمین عمران خان کی سیاست کا محور اقتدار نہیں بلکہ وطن عزیز کو کرپشن، مصنوعی غلامی اور نااہل نام نہاد سیاستدان سے نجات دلا کر حقیقی آزادی کا حصول ہے جس پر پوری قوم متحد ہے کہ الیکشن ہوجائے اور ان کرپٹ ٹولوں سے نجات حاصل ہو جس کا اندازہ پی ڈی ایم کے پورے ٹولے کو بھی ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیت جائے گی جس کی وجہ سے غیر آئینی طور پر پنجاب کے الیکشن ملتوی کروانے کی کوشیش کررہے ہیں جس پر آرٹیکل 6 لگے گا، عمران خان پر 100 سے زائد مقدمات اور تحریک کے چاروں صوبوں کی سینئر قیادت کیخلاف ایف آئی آرز درج کروا رہے ہیں، اب تو پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اظہر مشوانی و دیگر قیادت کو لاپتہ کررہے ہیں، جو بدترین آمریت کا عکاس ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ آف پاکستان کا اپنے ماتحت ایک ادارہ تصور کرتا ہے، جو غیر قانونی او غیر آئینی ہے جسے کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں