مکران، مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، ایک شخص جاںبحق، ایک زخمی
اوتھل (مانیٹرنگ ڈیسک)مکران کوسٹل ہائی وئے پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، جس کے نتیجے میں 1 شخص موقع پر جانبحق 1 زخمی ،ایدھی ذراع کے مطابق مکران کوسٹل ہای وئے بھمبور کراس پر کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ LES.6744 کا مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر نمبرTLL. 974 سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک 19 سالہ نوجوان عامر ولد شبیر قوم بلوچ سکنہ بالیچا ضلع تمپ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جب کہ نصراللہ کاکڑ ولد محمد قاسم کاکڑ سکنہ خروٹ آباد کوئٹہ زخمی ہوگیا۔نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


