ہرنائی، مٹی کا تودہ گرنے سے کوئلہ کی کان بیٹھ گئی، دو کان کن پھنس گئے
ہرنائی(یو این اے )ہرنائی کے تحصیل شاہرگ ژڑ ایریا کے کول مائن میں مٹی کا تودہ گرنے سے کوئلہ کان بیٹھ گئی دو کانکن کان میں پھنس گئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی کے تحصیل شاہرگ ژڑ ایریا کے کول مائن میں مٹی کا تودہ گرنے سے کوئلہ کان بیٹھ گئی ،کوئلہ کان بیٹھ جانے سے دو کانکن لیز کے اندر پھنس گئے۔ مزدوروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ،جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
Load/Hide Comments


