جسمانی تشدد سے ہماری فکر و سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا، جدوجہد جاری رکھیں گے، ہدایت الرحمن

گوادر (این این آئی) حکومت بلوچستان کے ظلم و جبر کیخلاف آخری حد تک مقابلہ کرینگے، قید و بند کی صعوبتیں ہماری جدو جہد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں، حکومت بلوچستان نے ضلع گوادر کے سمندر کو تاراج کرنے کیلئے ٹرالر مافیا کو کلین چٹ دے دی۔ان خیالات کا اطہار حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر کے عدالت میں پیشی کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں جسمانی طور پر تشدد و قید کرسکتی ہے مگر ہماری فکر و سوچ کو قید نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرالر مافیا ایک بار پھر غریب ماہیگیروں پر جیونی سے لیکر اورماڑہ تک ظلم کررہے ہیں، ہمارے سمندر کو لوٹ کر تاراج کررہا ہے، حکومت بلوچستان نے ضلع گوادر کے سمندر کو تاراج کرنے کیلئے ٹرالر مافیا کو کلین چٹ دے دی اور غیر قانونی ٹرالرنگ کی وجہ سے لاکھوں ماہی گیر خاندانوں پر ظلم کیا جارہا ہے، ٹرالر مافیا، بارڈر مافیا ، منشیات فروشوں اور گوادر کے زمینوں کو بندر بانٹ کرنے والوں کیخلاف ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔ واضح رہے کہ آج بھی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو ضمانت نہ مل سکی،علاوہ ازیں ہفتے کے روز گوادر عدالت سیشن کورٹ نے حق دو تحریک کے کونسلر حاجی جاوید کونسلر نوید محمد کونسلر نصیر شہزادہ چیرمین اللہ بخش عابد جی ایم مولانا لیاقت ضمانت خارج ہونے پہ گرفتار ی کے احکامات جاری کئے، جنہیں زمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کرکے جودیشل لاک اپ منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں