قلعہ عبداللہ میں ایک شخص قتل، چمن میں 2 بچے زخمی

کوئٹہ (آن لائن)قلعہ عبداللہ میں دو گروپوں میںلڑائی سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کوقلعہ عبداللہ میں دو گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں ایک شخص محیب اللہ ولد نیک محمد حمیدزئی جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع چمن میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے دوبچے زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سرحدی ضلع چمن کے علاقے حاجی نیاز محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے سے 11ہزار بجلی تار زمین کے قریب ہونے سے کرنٹ لگنے سے دوبچے زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں