کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، لورالائی میں بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

کوئٹہ :کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، لورلائی میں بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں کو قتل کردیا۔ سریاب روڈ پر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کی نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ شب سریاب روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کر دی جس کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں لورالائی کے علاقے میں بیٹے نے کلہاڑی سے وار کر کے ماں کو قتل کردیا۔ گزشتہ روز لورالائی کے علاقے کلی لونی آباد کے قریب 20سالہ نوجوان نے اپنی سگی ماں کو کلہاڑی سے وار کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، خاتون مسماة (ح) کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں