وفاقی محتسب کا حکم، کوئٹہ کے شہری کے گیس بل پر عائد ساٹھ ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ معاف

کوئٹہ : وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں درخواست گزار محمد نے درخواست دائر کی تھی کہ گیس کمپنی نے اس کا گیس کے بل کے اوپر ساٹھ ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا میں نے گیس دفتر کے کئی چکر لگائے مگر دفتر والے میرا بل درست کرنے کو تیار نہیں تھے۔بالآخر مجبور ہو کر میں نے وفاقی محتسب کے دفتر میں درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی عملہ نے انکوائری کا آغاز کیا انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ گیس کمپنی نے بلا جواز درخواست گزار کے بل میں 60 ہزار سے زائد کا جرمانہ ڈالا ہوا تھا۔چنانچہ وفاقی محتسب نے کام آج جاری کیے کہ فوری طور پر اس جرمانے کو ختم کرکے وفاقی محتسب کے دفتر میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی جاز دفتر کے عملے نے بالکل درست کر کے وفاقی محتسب بھیجوا دیا۔درخواست گزار وفاقی محتسب لاہور آفس کوئٹہ تشریف لایا اور وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنے لگا کہ غریبوں کا مسیحا وفاقی محتسب جو کام کر رہا ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں