کوئٹہ ایئر پورٹ پولیس نے نمائشی قائداعظم ریذیڈنسی چوری کرنیوالے چور گرفتار کرلیے
کوئٹہ : ایئر پورٹ پولیس تھانے کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے نمائشی قائداعظم ریذیڈنسی چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ایس ایچ او ایئر پورٹ عبدالحئی گرانی و دیگر عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان نصیر احمد ولد فیض احمد سکنہ شیخ ماندہ کوئٹہ رازق شاہ ولد سید امان شاہ سکنہ شیخ ماندہ کوئٹہ کو گرفتار کیا ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر حکومت بلوچستان کی طرف سے بنائی گئی نمائشی قائداعظم ریذیڈنسی ایئر پورٹ روڈ سے سامان لوہے کی چادریں وغیرہ چوری کرکے لے جارہے تھے جن سے چوری شدہ سامان اور چوری کیلئے استعمال ہونے والے اوزار برآمد ہوئے جن کیخلاف مقدمہ درج کردیا ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر احمد ولد سوسن خان سکنہ شیخ ماندہ کوئٹہ کوگرفتار کیا جسکے قبضہ سے 1040 گرام پختہ چرس اور 100 گرام خام چرس برآمد ہوئی جس کیخلاف مقدمہ مقدمہ درج کرلیا۔


