طلاق یافتہ بیوی نے سابقہ شوہرکے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا
بھائی پھیرو (صباح نیوز)بد چلنی پر طلاق یافتہ بیوی نے انتقام لینے کی خاطر دو افراد کی مدد سے سابقہ شوہرکے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب سے چہرہ اورجسم بری طرح جھلس گیا ۔نازک حالت میں ہسپتال داخل ۔تفصیلات کے مطابق نواحی محلہ صابری میں رہائش پزیر عتیق احمد نے بد چلنی کی بنا پر اپنی بیوی شہناز بی بی کو طلاق دے دی۔مطلقہ بیوی شہناز نے بد چلنی کے الزام اورطلاق کا بدلہ لینے کیلیے گزشتہ روز اپنے موجودہ شوہر عارف اور اسکے دوست خرم کی مدد سے اپنے سابقہ شوہر عتیق کے چہرے اور جسم پر تیزاب کی بوتل پھینک دی جس سے اس کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا ۔زخمی کو نازک حالت میں مقامی ہسپتال لیجائیایا گیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔تھانہ سٹی پولیس بھائی پھیرو نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔تیزاب گردی کے واقع سے علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیل چکا ہے


