مودی کیخلاف اپوزیشن کی 18جماعتوں کا اتحاد تشکیل،تحریک چلانے کا اعلان
مشتمل اتحاد تشکیل دیدیا ۔ مذکورہ اتحاد نے ملک میں جمہوریت کو بچانے کیلئے مل کر مودی کی ہندوتوا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔ ۔کانگریس لیڈر پرمود تیواری اور گورو گوگوئی نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے بھارت میں جمہوریت کو بچانے اور ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اپوزیشن لیڈراہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قراردیئے جانے ، سرکاری رہائشگاہ خالی کرنے کا نوٹس جاری ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کا ایک اہم اجلاس کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائشگاہ پر ہوا۔ راہل گاندھی سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹس کے معاملے پر تیواری نے کہا کہ ابھی تک نوٹس نہیں ملا ہے لیکن میڈیا میں یہ بات عام ہے کہ نوٹس بھیج دیا گیاہے۔ اس دوران کانگریس نے ملک کے تمام بڑے شہروں میں مودی حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس میں ڈی ایم کے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، جنتا دل یو، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، ترنمول کانگریس، آر ایس پی راشٹریہ جنتا دل، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، نیشنل کانفرنس، سماج وادی پارٹی، ایم ڈی ایم کے کے علاوہ کانگریس سے آئی یو ایم ایل سمیت 18 جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ۔


