معاون خصوصی عرفان قادر مستعفی، وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کر لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب و داخلہ عرفان قادر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ عرفان قادر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر نے معاون خصوصی احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جسے وزیر اعظم نے منظور کرلیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے گزشتہ سال ستمبر میں عرفان قادر کو معاون خصوصی احتساب و داخلہ تعینات کیا تھا، اور بطور معاون خصوصی عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔
Load/Hide Comments


