وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی ملاقات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی ملاقات،گوادر اور لسبیلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال اور رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے وزیراعظم کو اپنے حلقے گوادر -لسبیلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے حلقے کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ بلوچستان بالخصوص گوادر کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے گوادر چین پاکستان اقتصادی راہ داری کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
Load/Hide Comments


