قانون سازی پارلیمان کا حق اور ذمہ داری ہے، شیری رحمان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بار کونسلز اور قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو مثبت اور وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ قانون سازی پارلیمان کا حق اور ذمہ داری ہے، اس بل سے کسی کے اختیار کو محدود نہیں کیا گیا۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے جمعرات کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ نئی قانون سازی سے شخصی اختیارات کو عدالتی اختیار میں تبدیل کیا گیا۔ صدر عارف علوی کا بل پر "مشروط” دستخط کرنے کا بیان افسوسناک ہے۔ صدر ابھی تک تحریک انصاف کے کارکن بن کر پارٹی پالیسی کا دفاع کرنے لگ جاتے ہیں۔ بل قوائد و ضوابط اور آئینی طریقہ کار کے مطابق پاس کیا گیا ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت کی طرح بل کو پارلیمانی قوائد و ضوابط کی خلافورزی کر کے بلڈوز نہیں کیا گیا۔ ہم آئین اور 18ویں ترمیم پاس کرانے والی جماعت ہیں۔ صدر عارف علوی اور تحریک انصاف کے رہنما ہمیں قانون سازی اور مشاورت کا طریقہ کار نا سکھائیں۔


