محکمہ موسمیات نے آئند 12 گھنٹوں تک بارش کی پیشگوئی کردی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ12گھنٹوں تک خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، اسلام ا ٓباداور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کا امکان۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھار بارش متوقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان،پنجاب،خیبرپختونخوا، جیکب آباد، کراچی اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکییگئیزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیرآباد37، سکرنڈ ،حیدر آباد،خیرپوراورموہنجوداڑومیں36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں