کورونا کیسز میں اضافہ، وفاقی حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن سخت کرنے پر غور

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر اجلاس میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کے آپشن پر غور کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرانے کی تلقین کی جائیگی۔ صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریگی۔اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی قیادت کے ذریعے عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کی جائے گی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو لاک ڈاؤن سخت کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں