بھارت ،آفس کی کرسی پر جھگڑا، ملازم نے اپنے کولیگ کو گولی ماردی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر گوروگرام میں انتہائی افسوسناک اور عدم برداشت کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک مالیاتی کمپنی کے ملازم نے اپنے ہی کولیگ کو گولی ماردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا جب 23سالہ وشال کی اپنے کولیگ امن جانگڑا سے آفس میں کرسی پر بحث شروع ہوئی جو ایک بڑی لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق وشال گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا۔ وشال کے مطابق یہ لڑائی منگل کے روز شروع ہوئی تھی جب میری امن سے میری جگہ کی کرسی پر بحث ہوئی، چھٹی کا وقت ہوگیا تھا اس لیے میں غصے سے آفس سے نکل گیا۔ وشال کے بیان میں بتایا گیا کہ بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر کرسی کو لے کر تکرار شروع ہوئی جس کے بعد وہ جب آفس سے نکل کر سڑک کنارے چل رہا تھا تو امن نے اسے پیچھے سے آکر گولی ماردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امن کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں