پنجگور سے مظاہر حسین کو لاپتہ کردیا گیا، مقتدر حلقے فوری بازیاب کریں، اہلخانہ

پنجگور (آن لائن) مظاہر حسین ذاکر کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ گزشتہ شب 27/28 مارچ ماہ رمضان رات گئے دیر تک خدابادان سراوان میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی رہنما مرحوم عابدحسین بلوچ کے گھر میں سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر گھر میں فیملی کے علاہ کوئی موجود نہ ہونے پر مرحوم عابد حسین بلوچ کے چھوٹے کمسن بھتیجے مرحوم ذاکر حسین کے فرزند مظاہر حسین کو لاپتہ کردیا گیا جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکا، اہل خانہ نے کہا ہے کہ کمسن مظاہر حسین ایک معذور بچہ ہے اسے اٹھنے بیٹھنے میں بھی دشواری پیش آتی ہے، انکے والد ذاکر حسین، چچا ناصر حسین، حاجی عابد حسین اور دیگر انتہائی ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں اپنے گھر میں نیم درجن شہادتیں دیکھی ہیں، ان مشکل حالات میں انہیں شدید ذہنی کرب کا سامنا ہے۔ انہوں نے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا، تمام فیملی اور چھوٹے بچوں سمیت گھر میں تمام مرد حضرات کو خاندانی دشمنی پر شہید کردیا گیا ہے سوائے کمسن مظاہر حسین کے علاہ کوئی مرد فیملی ممبر نہیں ہے، اس کمسن چھوٹے بچے کو لاپتہ کرنا ظلم کی انتہاءہے، لہٰذا فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں