بلوچستان،طبی عملہ کے لیے مراعات کا نوٹیفیشن جاری نہ ہوسکا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعلان کے باجود محکمہ صحت کے ڈاکٹر اور ملازمین مراعات سے محروم ، مراعات اور شہید قرار دئیے جانے کا نوٹیفکشن جاری نہ ہونے سے ملازمین اور لواحقین تشویش کا شکار ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے 29مئی کو کورونا وائرس سے متعلق فرائض کی ادائیگی کے دوران وفات پانے والوں کو شہید کا درجہ اور شہیدا پیکج دینے اور وائرس کے خلاف شیخ زید اور فاطمہ جناح ہسپتال میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹروں ،پیرامیڈیکس، لیبارٹری ٹیکنشین اور بلاواسطہ ڈیوٹی دینے والے سٹاف کے لئے مالی مراعات کا اعلان کیا تھا جس پر ملازمین میں خوشی کی لہڑ ڈور پڑی تھی اور وہ مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہے تھے البتہ کئی دن گزرنے کے باوجود ملازمین کی مراعات اور شہدا کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین مایوسی کا شکار ہوگئے اس حوالے سے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور عملے کا کہنتا تھاکہ محکمہ صحت کے ملازمین کورونا وائرس کے خلاف جان ہتھیلی پر رکھ کر فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں وزیراعلیٰ کی جانب سے انہیں مراعات دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن اب تک اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تاہم سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کے لئے مراعات کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے جو عملے کیساتھ زیادتی ہے وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے شہداء اور ملازمین کے لئے مراعات کا نوٹفکیشن جلدا ز دجلد جاری کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں