کوئٹہ ایئر پورٹ تھانہ پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، منشیات اور جعلی کرنسی برآمد

کوئٹہ : کوئٹہ ائیر پورٹ تھانہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ٰ6ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور جعلی کرنسی قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ تھانہ پولیس نے ایک شخص نعیم کوگرفتار کرکے اسکے قبضے سے 7عدد ہزار روپے والے جعلی نوٹ برآمد کرلئے ملزم رمضان المبارک میں جعلی کرنسی دے کر خریدو فروخت کر رہا تھا جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے فیض اللہ کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 1025گرام پختہ چرس برآمد کرلی جبکہ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان محمدنسیم ، عبدالشکور ، نورعلی، حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں