ترک صدر کے حلیف نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا
انقرہ :ترکی کے سابق نائب وزیراعظم علی بابا جان نے کہا ہے کہ وہ اپنی سیاسی جماعت قائم کرنے کے لیے ملکی وزارت داخلہ میں ایک درخواست نو مارچ کو جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کئی ماہ پہلے کیا تھا۔ وہ تقریبا آٹھ ماہ قبل حکمران اے کے پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوئے تھے۔ انہوں نے گزشتہ برس جولائی میں ایردوآن کی سیاسی جماعت کے ساتھ سنگین اختلافات کی بنیاد پر علیحدگی اختیار کی تھی۔ اپنی پارٹی کے نام کا اعلان وہ پرسوں بدھ کو اپنے حامیوں کے ساتھ کریں گے۔ بابا جان ترکی کی حکمران سیاسی جماعت کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں۔ وہ نائب وزیراعظم بننے سے قبل اقتصادیات اور خارجہ امور کے وزیر بھی رہے تھے۔
Load/Hide Comments