کوئٹہ، فائرنگ سے ایک شخص قتل، ویگن کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ جوائنٹ روڈ پر ویگن کی چھت سے گر کر ایک شخص جاںبحق ہوگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سریاب روڈ رضا محمداسٹریٹ ریلوے لائن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص نادر ولد عبدالقیوم جاںبحق ہوگیاہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پربے نظیر پل کے قریب ویگن کی چھت سے گر کر ایک شخص جاںبحق ہوگیا لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں