اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث نو مقامات سیل

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث نو مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کووڈ نرو سینٹر میں موجود ماہرین کی آرا کے پیشِ نظر لیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاکستان آرمی کو ان مقامات کو سیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں