محکمہ پی ایچ ای کی خاموشی، نوکنڈی میں پانی کی قلت، شہری پریشان
نوکنڈی: نوکنڈی پانی کی قلت، پورے شہرمیں پانی کی قلت سے لوگ پریشان، مگر پی ایچ ای محکمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے نوکنڈی کلی حسن آباد زورآباد بازار اورقبرستان کے ایریاز میں پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کاشکار مرمت کرنے کے لئے محکمہ سے کوئی ذمہ دار نظرنہیں آرہی یاد رہے نوکنڈی کو بوٹیگ اور گھٹ واٹرسپلائی اسکیمز سے آبنوشی کے لئے پانی کی سپلائی کی جاتی ہے اورسالانہ کروڑوں روپے پانی کے نظام کوبہتر بنانے کے لئے سرکارفنڈز دیتی ہے مگر پانی کابحران ختم ہونے کانام نہیں لے رہا نوکنڈی کے بڑی آبادیوں کلی غریب آباد کلی حسن آباد کلی مینگل آباد کلی بازار اور کلی برہان آباد میں گذشتہ کئی مہینوں سے لوگ پانی کی قلت پر چیخ رہے ہیں اور مہنگے داموں ٹینکر مافیاز سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں مگر افسوس محکمہ پی ایچ ای اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکاہے شہر کے مختلف علاقوں میں پائپ لائن ٹوٹے ہوئے ہیں انھیں مرمت نہیں کیاجارہا ٹینکروں کے لئے پانی کی قلت نہیں دن رات انھیں پانی مل رہی ہے لوگوں پر فروخت کرنےکے لئے مگر نلکوں کے ذریعہ پانی کی قلت برقرار ہیں اہلیاں نوکنڈی نے حکام بالا سے مطالبہ کی ہے کہ نوکنڈی میں آبنوشی کامسئلہ جلد از جلد حل کیاجائے بصورت دیگر ماہ رمضان میں مجبورا احتجاجی راستہ اپنائیں گے۔


