سابق آرمی چیف کی طرف سے پنجگور میں سولرز سسٹم کی فراہمی اور منصفانہ تقسیم کی جائے، زمینداروں کا مطالبہ

پنجگور (این این آئی) پنجگور کے زمینداروں نے سابق آرمی چیف کی طرف سے پنجگور کے زمینداروں کے لئے اعلان کردہ سولرز سسٹم کی فراہمی اور منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کیا۔ زمینداروں نے اپنے ایک جاری کردہ بیاں میں کہا کہ پنجگور کے زمیندار گزشتہ سال کے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے آپنی کھڑی فصلات سے محروم ہوگئے جس سے فی زمیندار 40 سے پچاس لاکھ کجھور اور کپاس کی مد میں نقصانات ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ زرعی بندات بھی سیلاب میں بہہ گئے مگر اتنے بڑے پیمانے پر تباہی ہونے کے باوجود نہ صوبائی سطح پر اور نہ مرکزی حکومت کی طرف سے پنجگور کے زمینداروں کی مالی مدد اور بحالی کے لئے کوئی مناسب قدم اٹھایا گیا بلکہ زمینداروں کو بے یارومددگار چھوڑ کر ان میں جاری تشویش اور مایوسیوں کو مذید بڑھاوادیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجگور کے زمیندار حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں ایک سال قبل سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ نے پنجگور کے زمینداروں کے لئے سولرز سٹم کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جسکے بعد سروے کے لئے محکمہ زراعت کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ جلد سروے مکمل کرکے حقیقی زمینداروں کے کوائف کو اکھٹا کریں مگر تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سابق آرمی چیف کی طرف سے اعلان کردہ پروگرام پر عمل درآمد ہوا ہے کہ نہیں اور اگر ہوا بھی ہے تقسیم کون اور کن شرائط کی بنیاد پر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجگور کے زمیندار سولرز سسٹم کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں