افغانستان، سیاح سمیت تین برطانوی افغان فورسز کی قید میں ہیں، میڈیا رپورٹس

کابل:ایک غیر سرکاری برطانوی تنظیم پریسیڈیم نیٹ ورک نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ افغان حکام نے ایک سیاح سمیت تین برطانوی باشندوں کو افغانستان میں قید کر رکھا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تنظیم نے مزید کہا کہ وہ یرغمالیوں کے خاندانوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ہم افغانستان میں زیر حراست برطانوی شہریوں کے ساتھ قونصلر رابطہ قائم کرنے اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔پریسیڈیم کے رکن سکاٹ رچرڈز نے بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان کی صحت اچھی ہے، انہیں طبی سہولیات میسر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ان کے ساتھ کسی قسم کے ناروا سلوک جیسا کہ تشدد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں