ڈی آئی خان، شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ کلاچی کی حدود ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر تخریب کاروں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ پولیس نے جوابی کارروائی کے بعد پسپا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود ٹکواڑا چیک پوسٹ پر گزشتہ رات تخریب کاروں نے جدید اسلحہ سے حملہ کردیا ‘ پولیس نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کا حملہ پسپا کردیا ‘ذرائع کے مطابق حملے میںکسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
Load/Hide Comments


