فن لینڈ انتخابات، قدامت پسند پارٹی کا کامیابی کا دعویٰ
ہلسنکی(انتخاب نیوز)فن لینڈ کی مرکزی قدامت پسند پارٹی این سی پی نے عام انتخابات میں سخت مقابلے کے بعد کامیابی کا دعویٰ کر دیا، میڈیا کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین کی انتخابات میں دوبارہ کامیابی کی امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ ملک کی مرکزی قدامت پسند پارٹی(نیشنل کولیشن پارٹی )انتخابی نتائج میں سر فہرست ہے،تمام ووٹوں کی گنتی کے بعد نیشنل کولیشن پارٹی (این سی پی ) 20.8فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، دائیں بازو کی پاپولسٹ پارٹی دی فنز نے 20.1فیصد جبکہ وزیر اعظم سانا مارین کی پارٹی سوشل ڈیموکریٹس نے 19.9فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں،سرفہرست تین پارٹیوں میں سے ہر ایک کو تقریبا 20فیصد ووٹ ملے ہیں اس لئے کوئی بھی پارٹی تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، نورڈک ملک کی پارلیمنٹ کی 200نشستوں کے لیے 22جماعتوں کے 2,400سے زیادہ امیدوار میدان میں تھے.
Load/Hide Comments


