تنازعہ جاری،اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے افغان صدر کا حلف اٹھالیا

کابل: جنگ زدہ افغانستان میں صدر کا عہدہ ایک مرتبہ پھر تنازعہ ہوگیا اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ دونوں خود کو صدرقرار دے رہے ہیں دونوں نے حلف برداری کیلئے الگ الگ تقریبات منعقد کئے سرکاری طور پر اشرف غنی کو صدر منتخب کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا

جس میں پاکستان سے پشتونخوامیپ،اے این پی اور پی ٹی ایم کے رہنماؤ ں نے بھی شرکت کی لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر جاری کی گئی جس میں عبداللہ عبداللہ کو بطور صدرحلف اٹھارہا ہے

جبکہ اسی وقت دوسری تقریب میں اشرف غنی اپنی تقریب حلف برداری کی تقریب سے خطاب کررہے تھے سہیل شاہین نے عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ان کے درمیان سیاسی کشیدگی افغانستان کے سیاسی عمل کیلئے نیک شگون نہیں افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ افغانستان کے صدارتی الیکشن18 فروری 2020 ء کے نتائج کو ماننے سے انکاری ہیں واضح رہے کہ پچھلی مرتبہ بھی افغانستان کے صدارتی الیکشن متازعہ قرار دیئے گئے تھے بعد ازاں اشرف غنی کوافغانستان کا صدر اور عبداللہ عبداللہ کوچیف ایگزیکٹو بنایا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں