بلدیہ کوئٹہ کے ملازمین کا احتجاج، ایڈمنسٹریٹر کی ہڑتالی ملازمین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی

کوئٹہ :میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے کہا ہے کہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ہڑتالی ملازمین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری محکمہ بلدیات کے ساتھ اس حوالے سے مسلسل رابطے میں ہوں تاکہ ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ملازمین کے مسائل حل کرکے انکی مشکلات کم کی جا سکیں یہ بات انہوں نے آل بلوچستان میونسپل ورکرز ایسو سی ایشن بلوچستان کوئٹہ کے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہوئے جنرل سیکرٹری ندیم کھوکھر ،محمد رحیم بلوچ، اور دیگر سے گفتگو کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں نے چند روز قبل ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے اور ملازمین کے مسائل کے حوالے سے چیزوں کا جائزہ لیا ہے اور سیکرٹری بلدیات سے رابطے میں ہوں انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مسئلے کو بہت جلد حل کر دیا جائےگا ، اس لئے آپ اپنا احتجاج ختم کردیں تاکہ محکمے کے امور فعال بنائے جاسکیں، ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے پینشن ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر مسائل کے حوالے سے سراپا احتجاج ہیں، ماہ صیام میں بھی ملازمین اپنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج پر ہیں عارضی ملازمین کو تین تین ماہ بعد تنخواہ دی جارہی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کو دی جانے والی15 ہزار تنخواہ کو بڑھا کر 25ہزار حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں