کوئٹہ میں یوٹیلیٹی اسٹوروں پر غیر معیاری اور مضر صحت آٹے کی فروخت، انسانی جانوں کیلئے خطرہ

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارحکومت کوئٹہ میں یوٹیلٹی اسٹورز پر غیر معیاری اور مضہر صحت آٹے کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے سستے آٹے کے نام پر عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگے ہے حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں ایشا خوردنوش کی چیزوں پر یوٹیلٹی اسٹورز کو کروڑوں روپے کی سبسٹڈی دینے کی باوجود عوام ریلیف سے محروم ہو رہے ہیں ایریا مینجر کی فلور مل مالکان سے ملی بھگت کے باعث غیر معیاری آٹے کی سپلائی کی جا رہی ہے عوامی حلقوں کا مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی سے یوٹیلٹی اسٹور کی تمام ایشا خورد نوش کے چیزوں کی معیار کو بہتر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پرحکومت کی جانب سے عوام کو اس ماہ مقدس رمضان میں ریلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی فراہمی کو کچھ حد تک یقینی تو بنایا گیا ہے لیکن اس سے عام غریب عوام کو کوئی خاطر خواہ فاہدہ نہیں مل رہا ہے۔۔یوٹیلٹی اسٹور سے آٹا خریدنے والے مختلف لوگ شکایات کر رہے ہیں کہ یوٹیلٹی اسٹورز سے جو آٹا مل رہےہیں وہ انتہائی غیر معیاری اور مضہر صحت ہے انسان تو کیا جانورں کو بھی یہ آٹا کھانے کے قابل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے اور دوسری طرف غریب لوگوں کی واحد آسرا یوٹیلٹی اسٹورز یا سستا بازار ہے جہاں سے لوگوں کو اوپن مارکٹ کے برعکس اشیا خوردنوش کی چیزوں میں کچھ حد تک ریلیف مل سکتا ہے، لیکن یوٹیلیٹی اسٹورز ایریا منیجر و اہلکاروں کی فلور ملز مالکان کے ساتھ ملی بھگت کے باعث یوٹیلیٹی سٹوروں پر انتہائی ناقص اور غیر معیاری آٹا سپلائی کیا جارہا ہے۔جبکہ دوسری جانب کوئٹہ کے بیشتر یوٹیلٹی اسٹورز کے عملے روزمرہ اشیا ضرورت کی چیزیں دکانداروں پر فروخت کرتے ہیں جوکہ اس ماہ مقدس میں غریب عوام کے ساتھ ظلم و انصافی کے مترادف ہے انہوں نے کمشنر کوئٹہ اور مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ آٹا سمیت یوٹیلٹی اسٹور کی تمام ایشا خورد نوش کے چیزوں کی معیار کو بہتر بنانے اور بلیک میں فروخت کا نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں