بلوچستان میں حکومت، عدل وانصاف نہیں، پہاڑوں پر جاکر جدوجہد کرنا ہوگی، جماعت اسلامی
کوئٹہ(پ ر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر پرجھوٹے مقدمات، گرفتاری ،تین ماہ سے قیدکے خلاف جماعت اسلامی یکم مئی مئی سے گوادر میں دھرنا دیگی،ملک بھر میں احتجاج ہوگا بلوچستان کے امرائے اضلاع ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں عید سے قبل پریس کانفرنس کے ذریعے اعلانات کرکے یکم مئی کو قافلوں کی صورت میں گوادر جانے کی تیاری کریں ۔مقتدرقوتوں کے منفی رویے ،عدالت کامولاناکوضمانت وانصاف سے محرومی ،حکومتی واسٹبلشمنٹ ،قومی جماعتوں اور قومی میڈیا کا مولانا کے قید ،ضمانت سے محرومی کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی ٹھیک نہیں ۔جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے حوالے سے کوئی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی نائب امراءمولانا عبدالکبیرشاکر ،زاہدا ختر بلوچ ،ڈاکٹرعطاءالرحمان ، قائمقام صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا خالدالرحمان شاہوانی ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر شریک تھے اجلاس میں مرتضیٰ خان کاکڑ نے صوبائی تنظیمی ،ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبہ جات کی رپورٹ پیش کی ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی ،مقتدر قوتوں کی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوتین ماہ سے قید میں رکھنے،جھوٹے مقدمات کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا گوادرمیں بلوچستان دھرنا دیا گیا دھرنے میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے قافلے شرکت کریں گے۔دریں اثناءنائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیر احمدماندائی نے کہاکہ مقتدر قوتیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی میں رکاوٹیں ڈال کر جمہوری طریقے سے قانونی جدوجہد کرنے والوں کا راستہ روک رہے ہیں کیا اب سب قانونی جمہوری راستہ چھوڑ کر پہاڑوں پر جاکر حکومت واداروں کے خلاف جہدوجہد کریں اس طریقے سے صرف مقتدرقوتوں کو فائدہ ہوگایکم مئی کو گوادرجاکر مولانا کی رہائی کیلئے دھرنا دیاجائیگا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو جھوٹے مقدمات میں قید ،ضمانت سے محروم کرکے ملک میں آئینی قانونی جدوجہد کا راستہ کیوں روکاجارہا ہے جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی منظم حقیقی جمہوری پارٹی ہے ہم کسی صورت قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے لیکن ظلم وجبر اور لاقانونیت کے خلاف بھی کسی صورت نرمی نہیں دکھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں ذمہ داران اجلاس سے خطاب ،وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ کوئی بلوچستان میں بھی حکومت ،عدل وانصاف نہیں ہر طرف لوٹ مار ،اقرباءپروری ،کرپشن وکمیشن مافیاکا لوٹ مار جاری ہے ۔گوادر میں ٹرالر مافیا،بارڈروچیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ولوٹ مار اور جائزکاروبار جاری ہے جس کو روکھنے والا خود اس میں ملوث ہیں جماعت اسلامی ان مظالم کے خلا ف ہر فورم پر جمہوری قانونی آوازبلند کررہی ہے ۔مقتدر قوتیں بلوچستان میں کمانے کیلئے بیٹھی ہوئی ہیں انہیں عوامی مسائل مشکلات پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں عوام کو تحفظ دینے والے عوام کو لوٹ کر تکلیف وپریشانی میں مبتلا کر رہے ہیں ۔ وفاق سے لیکر ضلع تک نہ حکومت ہے نہ انتظامیہ بس سرمایہ دار،زوراور،حکومتی عہدیدارکیلئے سب کچھ ہے لیکن غریب وکم آمدنی والوں کیلئے صرف پریشانی ومشکلات ہیں ۔ملک میں عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کی ضرورت ہے یہ ضرورت صرف جماعت اسلامی پوراکرسکتی ہے عوام مسائل کے حل ،پریشانی ومشکلات کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔صوبہ بھر میں عوام پریشان ،حکمران غافل ،حکومت واپوزیشن اپنی اپنی مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں حقیقی عوامی اپوزیشن جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی قوم کو غافل حکمرانوں ،بدعنوانی وپریشانی سے نکالنے کی جدوجہد کر رہی ہے عوام نے سب کو آزما لیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے کئی دہائیوں سے قوم پر مسلط حکمران غافل ونااہل ہیں حکومت واپوزیشن ایک سکے کے دونوں رخ ہیں ۔ حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام کیساتھ ناانصافی ظلم وجبر بند کرنا ہوگا کب تک بلوچستان کے عوام کو لولی پاپ ،خالی خولی وعدوں اوربے عمل اعلانات سے ٹرخایاجائیگا بے انصافی ظلم وجبر کا نظام حکمرانو ں کے دنیا وآخرت کی کامیابی وسکون چھین لیگا۔


