اسرائیلی فوج کا مسلسل تیسرے روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے مسلسل تیسرے روز بھی مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کی کارروائی کی جس میں مزید متعدد نمازی زخمی اور گرفتار کرلئے گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق درجنوںاسرائیلی فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے نمازیوں کو القبلی کے نماز گاہ سے باہر نکال دیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں اعتکاف میں بیٹھے روزہ داروں پر چڑھائی کردی اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد القبلی کا محاصرہ کرکے وہاں پر نمازیوں کو داخلے سے روک دیا۔فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ اس کا امدادی عملہ مسجد میں موجود ہے مگر اسے اسرائیلی پولیس کی طرف سے پابندیوں کا سامنا ہے۔اسرائیلیفوج نے مسجد قبلی کی چھت پر چڑھ کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اورانہیں مسجد اقصیٰ سے نکلنے پرمجبور کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے چڑھائی کی اور مسجد کے اندر عبادت کرنے والے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔اسرائیلی انٹیلی جنس نے الاقصیٰ میں اعتکاف کرنے والوں کو فون کے ذریعے متنی پیغامات بھیجے اور انہیں وہاں سے نکل جانے کا کہا تھا۔ اس کے بعداسرائیلی فوج مسلسل نمازیوں کو ہراساں کررہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کروحشیانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی زخمی اور سیکڑوں کو گرفتارکرلیا گیا تھا۔دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور معتکفین کی جانب سے اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمت اور ثابت قدمی کی تحسین کی ہے۔ حماس نے کہا کہ فلسطینی نمازیوں نے جس بے جگری کے ساتھاسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی جارحیت کا سامنا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں