ٹرمپ کی گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونا بے مثال ہے، صادق سنجرانی
اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں ٹرمپ کی گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونا تاریخی اور بے مثال ہے۔صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ امریکا کی عدلیہ کیلئے امتحان ہوگا جو اپنے انصاف کے نظام کیلئے جانی جاتی ہے۔چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگ اس تاریخی پیشرفت اور اس کے نتائج دیکھ رہے ہیں،جن میں، میں بھی شامل ہوں۔
Load/Hide Comments


