تائیوانی صدر کی امریکی حکام سے ملاقات، چینی بحری جہاز نے آبنائے تائیوان میں مشقیں شروع کردیں
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) تائیوانی صدر اور امریکی ہاو¿س اسپیکر کیون میک کارتھی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے ردعمل میں چین نے تائیوان کے قریب پانیوں میں فوجی مشقیں شروع کردیں، آبنائے تائیوان میں چینی طیارہ بردار اور بحری جہاز پہنچ گئے۔ آبنائے تائیوان میں چین کے طیارہ بردارجہاز اور بحری جہازوں کی آمد پر تائیوان کا کہنا ہے کہ آبنائے تائیوان میں چین کے جہازوں پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ امریکا، چین کشیدگی : 2 امریکی جنگی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں داخل۔ تائیوانی وزیر دفاع کے مطابق چین کا طیارہ بردار جہاز تائیوان کے مشرقی ساحل سے 370 کلومیٹر دور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے جہاز تربیتی مشن پر ہیں لیکن یہ موقع کافی حساس ہے، صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کیون میک کارتھی نے تائیوان کی صدر سے کیلی فورنیا میں ملاقات کی تھی، چین نے اس ملاقات کی مذمت کی تھی۔


