ایران کا اصفہان میں وزارت دفاع کے کمپلیکس پر ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

تہران : ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے ملک کے وسط میں اصفہان میں وزارت دفاع کے کمپلیکس پر کل رات ایک ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ ڈرون کو وزارت دفاع کے کمپلیکس کے سامنے مار گرایا گیا۔وزارت دفاع نے بتایا کہ ناکام حملے میں وزارت سے وابستہ امیر المومنین کمپلیکس کو ایک چھوٹے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، لیکن دفاعی نظام نے اسے مار گرایا۔ خبر رساں ایجنسی کےمطابق اس کارروائی میں سکیورٹی سائٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں