مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی میں عدلیہ اور مقتدرہ رکاوٹیں ڈال رہی ہیں،جماعت اسلامی

کوئٹہ(پ ر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوغیرت مند مجبورمظلوم عوام کیلئے حقوق مانگنے پر دوماہ سے قید میں رکھا گیا ہے ۔مولانا کی رہائی کے حوالے سے عدالت کا دوہرا معیار ،مقتدر قوتوں کی رکاوٹیں قبول نہیں ۔یکم مئی کو گوادر میں احتجاج ودھرنا ہوگا امرائے اضلاع پریس کانفرنسز کے ذریعے گوادر دھرنے میں قافلوں کی شرکت کی تیاری کریں جماعت اسلامی مظلوم عوام کو حقوق دیکر بلوچستان کے عوام کو حقوق کی فراہمی کی راہ ہموارکر یگی عوام جماعت اسلامی،حق دو تحریک کا ساتھ دیں تاکہ ناانصافی ،بھتہ خوری ،رشوت ،ناانصافی سے ،مسائل مشکلات اورپریشانیوں سے نجات مل سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ مقتدر قوتوں لٹیرے حکمرانوں نے بلوچستان اور گوادر کے عوام سے روزگار چھین لیا گیا ہے ٹرالرمافیا،بارڈرمافیااور چیک پوسٹ مافیانے تاجر مچھیروں ،تاجروں اورعوام کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جلد رہا ہوکر عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد شروع کریں گے ۔مولانا بہت بہادر ان کے حوصلے بلند اور مسائل کے حل کیلئے پرامید ہے ۔ جھوٹے مقدمات قانونی طریقے سے ختم کرنے اور مولانا کی رہائی کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو ضمانت کے قانونی حق سے محروم کرنے والوں کو سب جانتے ہیں ہم ان کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کریں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیر احمدماندائی نے کہاکہ حکومت نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہانہ کیا تویکم مئی کو گوادر میںدھرنا اور ملک بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا جھوٹے مقدمات ،گرفتاری تشدداور بے بنیادجھوٹے پروپیگنڈے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وعوامی حقوق کی جدوجہد سے نہیں رکھواسکتا۔یکم مئی دھرنے کیلئے امرائے اضلاع کی قیادت میں قافلے گوادر جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیر ہ مرادجمالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اوران کے ساتھیوں کو تین ماہ سے بلاوجہ جھوٹے مقدمات ،الزامات میں قیدکرنا بدترین ظلم وجبر ہے حکومت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پربننے جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فوری طور رہا کیا جائے تین ماہ سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلاوجہ ،مخالف سیاسی پارٹی،اسٹبلشمنٹ ،مقتدرقوتوں کی ایماءپرقید کیا گیا ہے ۔ہم مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر نارواجھوٹے مقدمات کے خاتمے ،گوادر حق دوتحریک کے تسلیم شدہ مطالبات منوانے ،مولاناکی رہائی کیلئے عدالت کے اندراورباہر بھرپور تحریک چلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں