کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، گرانفروشی پر 20 افراد گرفتار، متعدد کو جرمانے
کوئٹہ : ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کے ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) عطاالمنعیم کا گرانفروشوں اور ناجائز منافع خورو کے خلاف اپریشن تیز 20 افراد گرفتار۔اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) عطاالمنعیم کے زیر نگرانی کاسی روڈ اور شہباز ٹاون میں گرانفروشوں ناجائز منافع خوروں اور سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اپریشن کرتے ہوے 20 افراد کو گرفتار جبکہ متعدد افراد کو جرمانے کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ماہ رمضان میں عوام الناس پر کسی قسم کا ظلم برداشت نہیں کریگی اس دوران سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کریگی۔
Load/Hide Comments


