کوئٹہ 5دن تک روزانہ5گھنٹے بجلی بند رہے گی

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیںبرقی لائنوںکے ترقیاتی کام اوربجلی کے نئے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 10اپریل سے14اپریل تک(روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈ،ہزارہ ٹاون، اے ون سٹی ، کرانی،خیر بخش مری،غازی، اولڈلیاقت بازارفیڈروںسے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے سورج گنج بازار،اسٹیڈیم ،انٹرکنیکٹر ، پی اے ایف سٹی(PAF)، سمنگلی ایکسپریس، اولڈسمنگلی، اولڈایم ای ایس (MES)، ایف سی، کیسکو، نواںکلی فیڈرزاورمری آبادگرڈسٹی فیڈرسے دن12بجے سے شام5بجے تک بجلی بندرہے گی نیز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس ، جبل نوراورکچلاک گرڈکے کچلاک سٹی،ستار،ولی فیڈروںسے دن12بجے تا شام4بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں