کویت کی پارلیمنٹ کے باہر مسجد اقصیٰ کے نمازیوں سے یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) درجنوں کویتی باشندوں نے کویتی پارلیمنٹ کے باہر مسجد اقصیٰ کے نمازیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ یہ مظاہرہ کویتی قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے ”الارادہ اسکوائر”میں مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کے لئے منعقد ہوا۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکا ء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ شرکاء نے مزاحمت کی حمایت ، سودے بازی قبول نہیں، دشمن کے خلاف مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں اور عرب صیہونیوں کے لئے باعث شرم جیسے نعرے لگائے۔انہوں نے کویتی سول سوسائٹی کے اداروں اور سیاسی گروپوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی اور ان کے نمائندوں نے متعدد تقاریر کیں جن میں کویتی عوام کی حمایت اور مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور مغربی کنارے اور غزہ میں مزاحمت کی حمایت پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں