کوئٹہ کے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار، سینئر رہنما ملک مراد لہڑی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عید کے موقع پر زمیندار گلی برمہ ہوٹل سریاب میں دن دہاڑے چور ہول سیل کے دکانوں اور موٹر سائیکل سواروں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے لگے ہیں۔ ایسا کوئی دن نہیں ہے اسٹریٹ کرائمز رپورٹ نہ ہو۔ پولیس انتظامیہ چوروں اور ڈکیتوں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہے جب کہ عوامی نمائندے کنکر بجری کے کمیشن وصولی میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ آج بھی دن دہاڑے زمیندار گلی پر ہول سیل کے دکانوں سے سامان اور لاکھوں روپے کیش اسلحے کے زور پر لوٹا گیا در اثنا کچھ ہی گھنٹوں کے اندر عارف گلی، برما ہوٹل اور زمیندار گلی میں 3 موٹر سائیکل بھی چھینے گئے۔ متعلقہ پولیس تھانے کی کارکردگی صرف روزنامچہ تک محدود ہے۔ عوام مکمل طور پر چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر خوف وہراس کا شکار ہیں۔ ہم انتظامیہ بلخصوص آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہے کہ ان منظم چوری اور ڈکیتی کے خلاف عملی طور پر سخت اقدامات اٹھائے ان واقعات میں ملوث مجرموں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے اور علاقے میں پولیس نفری کے گشت میں اضافہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں