مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش
مکہ مکرمہ (صباح نیوز)رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ہوئی ۔عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا جبکہ مکہ مکرمہ اور گردونواح میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جس سے جل تھل ہوگیا۔عمرہ زائرین نے باران رحمت برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور بیت اللہ کی چھت سے میزاب رحمت کے ذریعے بارش کے پانی کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔
Load/Hide Comments


