کوئٹہ قندھاری بازار میں پولیس گاڑی پر بم حملے کی ذمے داری بی ایل اے نے قبول کرلی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ قندھاری بازار میں بم دھماکے کی ذمے داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ قندھاری بازار میں پولیس گاڑی پر بم حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ بیان کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن صدر نصیر الحسن شاہ کی گاڑی کو قندھاری بازار میں آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا کہ متعدد بار پولیس کو انتباہ کیا گیا کہ وہ ریاست کے ایما پر بلوچ قوم کیخلاف اپنی قوم دشمن سرگرمیوں کو ترک کردیں مگر پولیس سمیت دیگر اداروں میں شامل افراد ریاستی ایما پر بلوچ عوام و بلوچ قومی تحریک کیخلاف مختلف طریقوں سے متحرک ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس گاڑی پر بم دھماکے میں دو اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں